مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آرمی چیف اور اطالوی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں سےمتعلق امور بھی زیرغورآئے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،اٹلی سےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اطالوی وزیرخارجہ نے پاکستان سےتعاون کو فروغ دینےمیں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
آپ کا تبصرہ